سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 12 مئی،2027: سری نگر کے مضافات میں سوزیتھ نربل میں حالیہ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا 20 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، یہ بات حکام نے منگل کو بتائی۔
متوفی کی شناخت مزمل احمد ڈار ولد شبیر احمد ڈار اور زینا کوٹ سری نگر کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سوزیتھ ناربل میں پیش آنے والے اس حادثہ میں نوجوان کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور واقعہ کے بعد سے اس کا علاج چل رہا تھا۔
تاہم، طبی کوششوں کے باوجود، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے پہلے ہی حادثے کا نوٹس لے لیا ہے اور کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔ ( کے این ٹی)
