سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 8 جولائی،2026: حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز سری نگر کے نوگام علاقے میں ٹائنگن بائی پاس کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شری امرناتھ جی یاترا پر مامور سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام علاقے میں ٹائنگن بائی پاس پر ایک نامعلوم گاڑی نے سی آر پی ایف کی 148 بٹالین کی ‘ڈی’ کمپنی کے تین اہلکاروں کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نوگام کے اجالا سگنس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ان کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
