نئی دہلی، 22 اکتوبر,2026: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز اپنے پولش ہم منصب ڈونلڈ ٹسک کے ساتھ وسیع تر مذاکرات کے بعد کہا کہ بھارت، یوکرین اور مغربی ایشیا میں امن قائم کرنے کی ہر بامعنی کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔ یوکرین میں تنازعہ ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی نئی کوششوں کے تناظر میں، ڈونلڈ ٹسک تین روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں۔ مذاکرات کے بعد میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں مودی نے کہا کہ بھارت اور پولینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے کئی فیصلے کیے گئے ہیں، اور دونوں فریقین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ (ایجنسیاں)