سٹی ایکسپریس نیوز
پلوامہ، 2 مئی،2026: سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے راج پورہ علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا۔
شخص کی شناخت عمر ملک کے طور پر کی گئی ہے، جو کاچی پورہ، راج پورہ کا رہائشی ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے ایک پستول اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
مشترکہ آپریشن 44 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، سی آر پی ایف 183 بٹالین، اور راج پورہ پولیس نے کیا۔ گرفتاری اور بازیابی کے بعد پولیس سٹیشن راجپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے علاقے میں ممکنہ خطرات کو روکنے میں مدد ملی۔
