سری نگر، 2 نومبر,2026: ایک عہدیدار نے پیر کے روز بتایا کہ کشمیر زون پولیس نے سڑک پر تحفظ (روڈ سیفٹی) مہم کے حصے کے طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 3,000 معاملات میں کارروائی کی ہے۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ تقریباً 1,800 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، جبکہ کشمیر زون کے 10 اضلاع میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے 500 سے زائد اور موٹر سائیکل پر تین افراد کے سوار ہونے کے 450 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے کہا، “17 اکتوبر سے اب تک ٹریفک قوانین کی 3,000 سے زائد خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جن میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، موٹر سائیکل پر کرتب دکھانا اور دیگر ایسے جرائم شامل ہیں جن سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔” پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نے سال کے آغاز سے ہی گاڑی چلانے والوں کے لیے آگاہی مہم چلائی تھی، لیکن اب قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔ (ایجنسیاں)