سٹی ایکسپریس نیوز
ہندواڑہ، 9 جولائی،2026: حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات یہاں ایک سڑک حادثے میں 56 سالہ ہیڈ ماسٹر ہلاک ہو گئے۔
انہوں نےخبر رساں ادارہ کو بتایا کہ یہ حادثہ ہندواڑہ کے علاقے ‘یونسو’ میں پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے پیدل چلنے والے شخص کو ٹکر مار دی۔ متوفی کی شناخت واہی پورہ کے رہائشی فیاض احمد لون کے طور پر ہوئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہیڈ ماسٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے 56 سالہ فیاض احمد اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
