سٹی ایکسپریس نیوز
راجوری، 31 جولائی 2025: حکام نے جمعرات کو کہا کہ راجوری ضلع کے تمام اسکول جمعرات کو بند رہیں گے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، ” ڈپٹی کمشنر راجوری کی ہدایات کے مطابق اور موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر، ضلع راجوری کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج، یعنی 31-07-2025 کو بند رہیں گے۔”
یہ بتانا ضروری ہے کہ جموں خطہ میں کل سے موسلادھار بارش ہورہی ہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ (ایجنسیاں)
