سعودی عرب نے غیرملکی شہریوں کو ملک میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نفاذ جنوری 2026 سے ہو گا۔
بی بی سی عربی کے مطابق یہ فیصلہ 8 جولائی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں ہونے والے حکومتی کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا تھا۔
سعودی عرب اس سے قبل بھی غیرملکیوں کو ملک میں پراپرٹی خریدنے کی اجازت دے چکا ہے لیکن نئے قانون کے تحت لوگوں کو نئی سہولیات دی جائیں گی، تاہم اس بار بھی سعودی حکومت نے اس معاملے میں کچھ شرائط رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
