سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 31 جولائی 2025: شوپیاں ضلع کے علی پورہ علاقے میں جمعرات کو ایک 40 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ آج صبح کچھ راہگیروں کو محکمہ ماہی پروری کے قریب ایک لاش ملی۔ متوفی کی شناخت ریاض احمد لون کے طور پر کی گئی ہے، جو کنی پورہ، شوپیاں کا رہنے والا ہے، جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا۔
کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ (ایجنسیاں)
