سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 24 جنوری،2026: شمالی کشمیرکے بارہمولہ ضلع میں ہفتہ کو ٹی سی پی پلہلن کے قریب ایک نامعلوم غیر مقامی شخص کی لاش ملی، حکام نے بتایا۔
حکام نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ متوفی پیشہ سے ڈرائیورسمجھا جاتا ہے اور ٹرک چلاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ پٹن کے اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ متوفی کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال ٹراما منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے مزید کہا کہ متوفی کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، جب کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ (کے این سی)
