سٹی ایکسپریس نیوز
کپواڑہ،31، جولائی2025: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے امری بھک وارنو کے جنگلاتی علاقے میں بدھ کی رات ایک 60 سالہ خاتون اور ایک 8 سالہ لڑکا ان کی عارضی رہائش گاہ منہدم ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ رات کے وقت امری بھک وارنو جنگل میں ایک عارضی رہائش گاہ گر گئی جس سے ایک خاتون اور ایک 8 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معرف نوری (60) زوجہ محمد یوسف میر اور عابد حسین میر (8) ولد محمد شفیع میر دونوں رہائشی اگرعفان ورنو لولاب کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس کی ایک ٹیم واقعہ کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ (ایجنسیاں)
