بلال احمد/سٹی ایکسپریس
سوپور، 19 اگست،2026: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں صوفی اکبر روڈ بائی پاس پر ایک آلٹو کار کی ٹکر سے 70 سالہ خاتون ہلاک ہو گئیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ آلٹو کار (رجسٹریشن نمبر DL6CN-4595) نے ایک پیدل چلنے والی خاتون کو ٹکر مار دی، جن کی شناخت عزی بیگم زوجہ عبدالخالق بُڈھا (ساکن ننگلی، عمر تقریباً 70 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
عہدیدار کے مطابق، زخمی خاتون کو علاج کے لیے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
