516

امن مخالف عناصراورملی ٹنٹوں کا صفایا کرنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

امن کے باغ سے باقی کانٹوں کو ہٹا دیا جائےگا
” حریت اور دیگر امن دشمن عناصر اپنے سرپرستوں کی ایماءپر کشمیر میں ’خون کا کھیل‘ کھیلتے ہیں“

نیوزسروس

سری نگر:۳۲، ستمبر: جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ دہشت گردوں سمیت امن مخالف عناصر کا صفایا کرنے کےلئے بہت کچھ کیا گیا ہے اور باقی ماندہ امن دشمن عناصر کا صفایا کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ سری نگرمیں جمعے کی صبح پولیس کی سالانہ پیڈل فار پیس تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ امن کے باغ میں بہت سے کانٹے تھے، جنہیں پولیس نے سیکورٹی فورسز کےساتھ مل کر ہٹا دیا۔انہوں نے کہا کہ بقیہ کانٹوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا اور اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔انہوں نے کہا کہ حریت اور دیگر امن دشمن عناصر اپنے سرپرستوں کی ایماءپر کشمیر میں ’خون کا کھیل‘ کھیلتے ہیں۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ تقریباً تمام امن مخالف عناصر کا صفایا کر دیا گیا ہے اور جو باقی رہ گئے ہیں ،ان کا جلد صفایا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیڈل فار پیس صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ ایک ایسا اقدام ہے جو پولیس کو نوجوانوں اور لوگوں سے براہ راست جوڑتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا کہ کارڈز پر اس طرح کے بہت سے ایونٹس ہیں جن میں جشن ڈل، میراتھن ریس اور دیگر تقریبات کا سلسلہ شامل ہےں۔ زمینی سطح پر ہونے والی تبدیلی کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ شوپیاں کا زینہ پورہ علاقہ آج ایک مختلف تصویر پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جگہ کبھی دہشت گردوں کا گڑھ تھا جہاں دہشت گرد کھلے عام ویڈیوز بناتے اور سوشل میڈیا پر گردش کرتے۔ آج ہمارے پاس نوجوان ہیں جو کرکٹ کا میدان، ڈسپنسری اور کرکٹ اکیڈمی چاہتے ہیں۔ڈاون ٹاو ن سری نگر کے نوجوانوں کے بارے میں، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ڈاون ٹاو¿ن کے نوجوان کھیلوں اور دیگر مسابقتی امتحانات کو اپنے کیریئر کے طور پر منتخب کرتے ہیں۔ کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ وادی میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور آج ایک عام آدمی راحت کی سانس لے سکتا ہے اور آزاد فضا میں کھل کر سانس لے سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں