370

اپوزیشن جتنا وزیر اعظم کو برا بھلا کہے گی ،BJP،اتنی ہی ترقی کرے گی

مرکز میں تیسری بار مودی سرکار یقینی
لوک سبھا انتخابات میں بھاجپا 300 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی: امیت شاہ
نیوز سروس

سرینگر /اپوزیشن جتنا وزیر اعظم نریندر مودی کو برا بھلا کہے گی، بھارتیہ جنتا پارٹی اتنی ہی ترقی کرے گی کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ہماری پارٹی سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگی۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔شاہ نے اس سلسلے میں نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کی جس میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، پارٹی کے ریاستی الیکشن انچارج بھوپیندر یادو، ریاستی صدر وی ڈی اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے ۔ میٹنگ سے سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا ”وہ (اپوزیشن) جتنا زیادہ پی ایم مودی کو برا بھلا کہتے ہیں، بی جے پی اتنی ہی ترقی
کرے گی “۔ اپنی پارٹی پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھگوا پارٹی آسام میں 14 میں سے 12 سیٹیں جیت لے گی اور 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگی۔امیت شاہ نے کہا کہ شمال مشرقی کبھی کانگریس کا قلعہ تھا لیکن راہول گاندھی کی یاترا کے باوجود حالیہ انتخابات میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا”بی جے پی آسام میں لوک سبھا کی 14 میں سے 12 سیٹیں جیتے گی اور پورے ہندوستان میں 300 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے گی۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو آسام میں ریلی کے دوران کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کی ملک کے تئیں حب الوطنی پر سوال اٹھایا۔ شاہ نے کہا کہ راہول گاندھی بیرون ملک سفر کرتے ہیں اور ملک پر تنقید کرتے ہیں، جو کوئی محب وطن کبھی نہیں کرے گا۔ہوا۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی کی ماں نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو گالی دینے کا کام کیا تھا۔ وزیر موصوف نے الزام لگایا کہ کانگریس ہر روز نریندر مودی کی قبر کھود رہی ہے، لیکن ملک کے لوگ مودی کی لمبی عمر کی دعا کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ ڈبرو گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی دفتر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے آسام میں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں