149

مرکزی سرکار، راج بھون، بی جے پی اور اسکے درپردہ لوگ

جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کےخلاف الیکشن لڑ رہے ہیں: عمر عبداللہ
نیوزسروس

سری نگر:۵۲، اپریل: سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ مرکزی حکومت، راج بھون، بی جے پی اور اس کے درپردہ لوگ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کےخلاف الیکشن لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ”ہمارے دشمنوں کی ناپاک چالوں سے نیشنل کانفرنس کی شمع بجھائی نہیں جا سکتی۔ ریٹرننگ آفیسر02،سرینگر پارلیمانی حلقہ کے دفتر کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت سے لے کر راج بھون تک سبھی نیشنل کانفرنس کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوںنے الزام لگایاکہ مرکزی حکومت ہو، راج بھون ہو، بی جے پی ہو، اس کی اے، بی اور سی ٹیمیں نیشنل کانفرنس کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔عمرعبداللہ کاکہناتھاکہ ہم نے ماضی میں بھی انتخابات دیکھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کچھ دن پہلے بی جے پی نے کھلے عام پی ڈی پی کی حمایت کا اعلان کیا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت سے لے کر راج بھون تک ہر کوئی نیشنل کانفرنس کے خلاف الیکشن لڑ رہا ہے۔عمر عبداللہ نے مزید کہاکہ اس طرح کے اداروں اور عناصر کو لوک سبھا انتخابات میں بڑا جھٹکا لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی شمع بجھ نہیں سکتی اور ہمیشہ جلتی رہے گی۔پارٹی کے صدر داکٹرفاروق نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کا منشور جموں و کشمیر کی حقیقی آواز کی نمائندگی کرنا ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم یہاں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے آئے ہیں اور ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ آغاروح اللہ کواللہ کامیاب کرے۔نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار آغا روح اللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی کا منشور پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے خدشات کو اجاگر کرنا اور نئی دہلی کو آگاہ کرنا ہے کہ 5 اگست 2019 کو کیے گئے فیصلے علاقے کے لوگوں کےلئے ناقابل قبول ہیں۔ بااثر شیعہ رہنما آغا سید روح اللہ مہدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہجیت کی اُمید آپ کے سامنے ہے۔ لیکن جیت یا ہار سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کے جذبات کو اس (جیت) کی طرف کیسے متحرک کیا جائے، جن جذبات کا وہ پچھلے چار سالوں میں اظہار نہیں کر سکے، اور انہیں اظہار کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انتخابات نے انہیں وہ موقع فراہم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں