698

5اضلاع میں پھیلے36اسمبلی حلقوں پر محیط سری نگر پارلیمانی حلقہ

19کاغذات نامزگیاں داخل
آغا رُوح اللہ سمیت سبھی کاغذات کی جانچ آج،13مئی کو پولنگ
نیوزسروس

سری نگر:۵۲، اپریل: 5اضلاع میں پھیلے 36اسمبلی حلقوں پر محیط سری نگر پارلیمانی نشست کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل مکمل ہوگیا اور جمعرات کو این سی کے نامزد اُمیدوار آغاروح اللہ سمیت کچھ اُمیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کئے جانے والے اُمیدواروں کی کل تعداد19ہوگئی ۔آج یعنی26اپریل کو سبھی کاغذات نامزدگیوں کی جانچ ہوگی اور13مئی کوسری نگر لوک سبھاسیٹ کیلئے ووٹنگ ہوگی ۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا سید روح اللہ مہدی نے جمعرات کو سری نگر لوک سبھا حلقہ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے جو اگلے ماہ انتخابات کے چوتھے مرحلے میں13مئی کو ہونے والے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ اور جموں و کشمیر کانگریس کے صدر وقار رسول کے ہمراہ آغا سید روح اللہمہدی نے ڈپٹی کمشنرسری نگر بلال محی الدین بٹ ،جو حلقے کے ریٹرننگ افسر ہیں،کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔قبل ازیں، مہدی نے اپنے آبائی شہر بڈگام، وسطی کشمیر کے ضلع سے، اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ ایک کار ریلی میں سری نگر کا سفر کیا، اور یہاں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے۔نیشنل کا نفرنس نے سرینگر سے پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر سلمان ساگر کے کورنگ امیدوار کی نامزدگی بھی جمع کرائی ہے۔اس حلقے سے آغاروح اللہ مہدی اورسلمان ساگر سمیت19 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،جن میں پی ڈی پی کے وحیدالرحمان پرہ اور اپنی پارٹی کے محمداشرف میر بھی شامل ہیں۔سری نگر لوک سبھا حلقہ کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ جمعرات تھی جبکہ 26اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ ہوگی اور29اپریل تک اُمیدوار اپنے داخل کردہ کاغذات کو واپس نکال سکتے ہیں۔سری نگرپارلیمانی حلقے میں پولنگ13 مئی کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں