624

5 اگست2019 کے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید خراب

الیکشن نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان لڑائی نہیں
جرات مندانہ آوازکوپارلیمان میں پہنچانے کی اجتماعی جدوجہد:محبوبہ مفتی
نیوزسروس

سری نگر:۵۲، اپریل: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو ضلع پونچھ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کی شناخت اور وسائل کی حفاظت کے لئے انہیں ووٹ دیں۔ اننت ناگ ،راجوری پارلیمانی نشست کیلئے پی ڈی پی اُمیدوار محبوبہ مفتی نے پونچھ ضلع کے بفلیاز اور چندی موڑ علاقوں میں روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کے عوام مخالف فیصلے کی وجہ سے 5 اگست2019 کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔انہوں نے اننت ناگ،راجوری پارلیمانی حلقہ کے لوگوں سے اُنہیں ووٹ دینے کی اپیل کی تاکہ بقول موصوفہ جموں و کشمیر کی شناخت اور وسائل محفوظ رہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جاری الیکشن این سی اور پی ڈی پی کے درمیان لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ ایک جرات مندانہ آواز کی حمایت کرنے اور اسے نئی دہلی کی پارلیمنٹ تک لے جانے کی ہماری اجتماعی لڑائی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ5 اگست 2019 کو کیے گئے فیصلے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہیں اور اس اعلان نے خطے میں مزید بیگانگی کی راہ ہموار کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں