621

جموں وکشمیر میونسپل ایکٹ2000اورجموں وکشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ2000

حکومت نے کی الیکشن رولز، طریقہ کار اور کاروباری ضمنی قوانین اور دفتر کے ریزرویشن آف چیئرپرسن رولز میں ترامیم
چیف الیکٹورل آفیسرکے بجائے اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے الفاظ،دیگر ترامیم کی مختلف شقوں میں وضاحت
نیوزسروس

سری نگر:۵۲، اپریل: جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر میونسپلٹی الیکشن رولز، طریقہ کار اور کاروباری ضمنی قوانین اور دفتر کے ریزرویشن آف چیئرپرسن رولز میں ترامیم کی ہےں۔اس حوالے سے حکومت کی خاتون کمشنر سیکرٹری برائے محکمہ ہاﺅسنگ وشہری ترقی مندیپ کور (آئی اے ایس ) کی جانب سے 18اپریل 2024کو تین الگ الگ مگر یکساں طرز کی نوٹیفکیشن جاری کی ہیں ۔نوٹیفکیشن نمبر256میں لکھاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیونسپل ایکٹ 2000کے سیکشن280جس کوسیکشن 12کیساتھ پڑھاجاتاہے ،کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں حکومت نے جموں وکشمیر میونسپل ایکٹ(طریقہ کار اورکام کاج کاطرز عمل )ضمنی قوانین 2021یعنی ضابطے59کے الفاظ ’چیف الیکٹورل آفیسر‘کے بجائے اسٹیٹ الیکشن کمیشن مقرر کیاہے ۔نوٹیفکیشن نمبر257میں لکھاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000کے سیکشن31کے تحت حکومت جموں وکشمیرنے اسٹیٹ الیکشن کمیشن کیساتھ مشاورت کے بعدجموں وکشمیر میونسپل ایکٹ(الیکشن )رولز2003میں کچھ ترامیم کی ہیں ،جن کی رﺅ سے شیڈولڈ کاسٹ /شیڈولڈٹرائب الفاظ کی جگہ اب شیڈولڈ کاسٹ /شیڈولڈ ٹرائب / دیگر پسماندہ طبقات لکھا جائے گا۔اس کی مکمل وضاحت رول20کے سب رول (2)،(3)اور(4) میں کی گئی ہے۔جبکہ چیف الیکٹورل آفیسر کے بجائے اسٹیٹ الیکشن کمیشن لکھنے کیلئے ضروری گراماتی تغیرات کی کی گئی ہیں ۔نوٹیفکیشن نمبر259میں لکھاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیونسپل ایکٹ 2000کے سیکشن280جس کوسیکشن 12کیساتھ پڑھاجاتاہے ،کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں حکومت نے جموں وکشمیر میونسپلٹی ایکٹ( ریزرویشن آف چیئرپرسن )رولز2005میں ترامیم کی ہیں ،جن کی مکمل وضاحت رول2کی شق (اے)،(بی) اور(سی)میں کی گئی ہے جبکہ رول3کی شق (اے) اورخصوصی نوٹ میں بھی اس حوالے سے ترامیم کی مزید وضاحت لکھی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں