566

چیک محلہ نوپورہ سوپورمیں انکاﺅنٹر جاری

کچھ ملی ٹنٹ کمانڈروں کے پھنس جانے کی اطلاع
علاقے کا ہر طرف سے محاصرہ ،گولیوں کا تبادلہ
بلال احمد

سوپور،۵۲، اپریل:پارلیمانی انتخابات کی گہما گہمی کے چلتے شمالی کشمیر میں دودنوں میں دوسرا انکاﺅنٹر ہوا ۔پولیس نے بتایاکہ شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے مضافاتی علاقے چیک محلہ نوپورہ میں جمعرات کو دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ کشمیر کے شمالی علاقے میں2 دنوں میں ملی ٹنٹوں اورسیکورٹی فورسزکے درمیان دوسراتصادم ہے کیونکہ بدھ کو شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے کے رینجی فاریسٹ علاقے میں ایک گولی باری ہوئی تھی جس میں2فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے نوپورہ سوپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔پولیس نے بتایاکہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بھی تصدیق کی کہ جب یہ رپورٹ درج کی گئی تو دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ لشکر کے سرکردہ دہشت گرد کمانڈر نوپورہ سوپور میں جاری انکاو¿نٹر میں پھنس گئے ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔تادم تحریر مزید تفصیلات کا انتظار تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں