کشمیر میں حالات ماضی کی طرح خراب نہیں
حیران ہوں حملہ کیوں ہوا ،جب سرنگ مکمل اور صرف افتتاحی حصہ باقی
نیوزسروس
سری نگر:۳۲،اکتوبر:نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ گگن گیر حملے کی موثر تحقیقات کریں جس میں ایک کشمیری ڈاکٹر سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ڈاکٹرفاروق نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خدا کا کرم ہے کہ کشمیر میں حالات ماضی کی طرح خراب نہیں ہیں۔گگن گیر جیسے حملوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہاکہ نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورا ملک خطرے میں ہے۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا، وہ حیران ہیں کہ یہ حملہ کیوں ہوا جب سرنگ مکمل ہے اور صرف افتتاحی حصہ باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے کشمیر میں سیاحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سابق وزیر اعلیٰ نے سوال کیاکہ امرناتھ یاترا پر بھی ایک بار حملہ ہوا تھا، کیا وہ رُک گئی؟ ۔