بمنہ سری نگر ڈیٹا سینٹر کیلئےISO سرٹیفکیشن حاصل
انفو
سری نگر/۳۲،اکتوبر:کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) جموں و کشمیر کی پہلی پاور یوٹیلیٹی بن گئی ہے جس نے بمنہ سری نگر میں اَپنے ڈیٹا سینٹر کے لئے آئی ایس او کوالٹی کنٹرول سرٹیفیکیشن حاصل کیا ہے۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ایکریڈی ٹیشن فورم (آئی اے ایف) کے رکن ای اے ایس نے کے ڈی پی سی ایل کو انفارمیشن سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم کی ضروریات کے مطابق ہونے کی تصدیق کی ہے۔آئی ایس او /آئی ای سی 27001 معلومات کی حفاظت کے اِنتظام کے لئے ایک بین الاقوامی معیار ہے جسے اصل میں 2005 میں اِنٹرنیشنل آرگنائزیشن فار سٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) اور اِنٹرنیشنل الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن (آئی اِی سی) نے مشترکہ طور پر شائع کیا تھا۔اِس میں اِنفارمیشن سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم (آئی ایس ایم ایس) کے قیام، عمل آوری، برقرار رکھنے اور مسلسل بہتربنانے کے لئے تقاضوں کی تفصیلات بتاتا ہے جس کا مقصد تنظیموں کو ان معلوماتی اثاثوں کو مزید محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ترجمان نے کے پی ڈی سی ایل اور اس کے سی ای او آئی ٹی اینڈ سی شبیر احمد خان کی قیادت میں قابل ذکر اِنجینئروں کی ٹیم کو مُبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کے پی ڈِی سی ایل کے دائرہ کار میں اب سمارٹ میٹرنگ، کال سینٹر، ایس سی اے ڈی اے ، بل سہولیت، ڈیٹا ایکوزیشن اور پرفارمنس پورٹل کے آپریشنز موجود ہیں۔