Skip to content
ستمبر 14, 2026
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
Online Newspaper

Online Newspaper

Primary Menu
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • اردو
  • Epaper
Watch
  • Home
  • قومی خبریں
  • 38روزہ امرناتھ یاترا 2025 خوش اسلوبی کیساتھ جاری
  • قومی خبریں

38روزہ امرناتھ یاترا 2025 خوش اسلوبی کیساتھ جاری

administrator جولائی 25, 2025
yatra

حاضری دینے والے یاتریوںکی تعداد3لاکھ50ہزار سے متجاوز
جموں سے 3500یاتری کشمیر پہنچے،مقدس گدی تاریخی شنکراچاریہ مندر لے جائی گئی:حکام
نیوز ایجنسی
سری نگر:۴۲، جولائی:رواں سال3جولائی کو شروع ہونے والی38روزہ امرناتھ یاترا2025کے22دن مکمل ہوگئے ہیں ،اورایک دن یاترا معطل رہنے کے باوجود باقی22دنوںمیں سطح سمندرسے3880میٹر بلندی پر واقع امرناتھ گھپامیں حاضری دینے اور شیولنگم کا درشن کرنے والوںکی تعدادتعداد 3لاکھ50ہزار سے تجاوزکر گئی ہے ۔حکام نے بتایاکہ بدھ کے روز11ہزار یاتریوںکے درشن کئے جانے کے بعد جمعرات کو 10ہزار سے زیادہ یاتریوںنے امر ناتھ گھپامیں حاضری دی ۔ امرناتھ یاترا سے جڑے حکام نے بتایاکہ جمعرات کو نون ون اور بال تل سے10 ہزار سے زیادہ یاتریوں نے امرناتھ گھپا پر پہنچ کر یہاں حاضری دی اور شیولنگم کا درشن کیا۔انہوںنے کہاکہ 3جولائی کو شروع ہونے والی یاترا کا جمعرات کو24واں دن تھا لیکن ایک دن موسم خراب ہونے کے باعث یاتری کومعطل رکھاگیا ،اور یوں باقی 22دنوںمیں سطح سمندرسے3880میٹر بلندی پر واقع امرناتھ گھپامیں حاضری دینے اور شیولنگم کا درشن کرنے والوںکی تعدادتعداد3لاکھ50ہزار سے تجاوزکر گئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ بدھ کو کل 10ہزار828اور جمعرات کواتنی ہی تعدادمیں یاتریوں نے شیو لنگم کا درشن کیا۔درشن کرنے والوں میں مرد، خواتین، بچے، سادھو، سادھویاں، خواجہ سرا اور سیکورٹی اہلکار شامل تھے۔انہوںنے بتایاکہ18 جولائی کو 7908 یاتریوںکی تعداد کم ہو کر 19 جولائی کو6365،20 جولائی کو4388،21 جولائی کو3791،22 جولائی کو3536،23 جولائی کو2837 ہو گئی جو کہ اس سال کے دوران اب تک کی سب سے کم یومیہ روانگی کا اعداد و شمار ہے جبکہ23جولائی کو3500یاتری جموں سے کشمیرکیلئے روانہ ہوئے۔ حکام نے کہا کہ کمی کے باوجود، تمام ٹرانزٹ اور بیس مقامات پر مضبوط سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات کے ساتھ یاترا آسانی سے اور پرامن طریقے سے جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ یاترا بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ تمام ضروری سہولیات بشمول پناہ گاہ، خوراک، طبی امداد اور راستے کی حفاظت مکمل طور پر کام کر رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ 3500 یاتریوں کی22 ویں کھیپ، بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے کشمیر میں جڑواں بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئی،اوربعدددوپہر اپنی منزل تک پہنچ گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 3500 یاتریوں کی ایک تازہ کھیپ2قافلوںمیں جموں کے بیس کیمپ سے کشمیر میں شری امرناتھ یاترا کے غار کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوئے۔انہوںنے کہاکہ ان میں سے 832یاتری پہلگام کے راستے اور2668بال تل کے راستے کے لیے روانہ ہوئے، اورانہوںنے140 گاڑیوں کے قافلے میں سفر کیا جس میں ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیاں شامل تھیں۔اس دوران جمعرات کو مقدس گدی تاریخی شنکراچاریہ مندر لے جائی گئی،اوریہاں پوجن عقیدت کے ساتھ انجام دیا گیا۔حکام نے بتایاکہ جاری چھڑی مبارک امرناتھ یاترا 2025 کے ایک حصے کے طور پر، مقدس گدا کو سری نگر کے نظارے والے زبروان پہاڑیوں پر واقع شنکراچاریہ مندر میں لے جایا گیا۔عقیدت مندوں اور پجاریوں نے روحانی طور پر بھرے ماحول کے درمیان مندر میں خصوصی پوجن (رسم) ادا کی۔یہ رسمی دورہ، جو صدیوں پرانی روایت کی گہرائیوں سے جڑا ہوا ہے، سالانہ یاترا میں ایک اور اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو ملک بھر سے ہزاروں یاتریوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔38 روزہ سالانہ یاترا 3 جولائی کو دونوں راستوں سے شروع ہوئی اور 9 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کےساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

About the Author

administrator

Administrator

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: نیشنل کانفرنس پنچایتی انتخابات کے بارے میں کسی تذبذب کی شکار نہیں:جاوید ڈار
Next: کشمیرمیں منشیات اور شراب نوشی کا خطرناک رُخ

Related News

dinesh
  • قومی خبریں

دنیش شرما 15 ستمبر کو جزائر انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنرکا حلف اٹھائیں گے۔

City Express ستمبر 14, 2026
shah
  • قومی خبریں

ہندی کی ترقی کا مقصد صرف فروغ، دیگر ہندوستانی زبانوں کے تحفظ کے ساتھ: شاہ

City Express ستمبر 14, 2026
modi
  • قومی خبریں

مودی کی برکس کو ٹیکنالوجی اور اہم معدنیات کے ہتھیار کے طور پراستعمال کرنے کے خلاف تنبیہ؛ سب کی شمولیت پر مبنی ترقی پر زور

City Express ستمبر 14, 2026

Latest News Scrolling Widget

  • سوپور پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا؛ نشہ آورمادہ برآمد
    ستمبر 14, 2026
  • کشمیر یونیورسٹی نے تقریبات کے لیے اخراجات کے قواعد سخت کر دیے
    ستمبر 14, 2026
  • اننت ناگ میں پولیس اہلکارکوگاڑی سے ٹکرمارنے پرجموں و کشمیر پولیس کا اہلکارگرفتار
    ستمبر 14, 2026
  • جموں و کشمیرمیں اگلے 10 دنوں تک موسم خشک اورمستحکم رہنے کی توقع ہے۔
    ستمبر 11, 2026
  • دہشت گردی کے متاثرین کے لواحقین کے لیے سینٹرل پول کے تحت ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص؛ جے کے بوپی نے درخواستیں طلب کر لیں۔
    ستمبر 11, 2026

Epaper

1

CAL

ستمبر 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
« اگست    

Sports

بانی چیوانگ کا کہنا ہے کہ لداخ میراتھن نے اسپانسرز کی تلاش کے بغیر ہی دوڑنے والوں اور کارپوریٹ اداروں کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ nnn
  • کھیل

بانی چیوانگ کا کہنا ہے کہ لداخ میراتھن نے اسپانسرز کی تلاش کے بغیر ہی دوڑنے والوں اور کارپوریٹ اداروں کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

ستمبر 10, 2026
اے سی بی نے جموں و کشمیرسپورٹس کوٹہ میں مبینہ بے ضابطگیوں پرسپورٹس کونسل سے رپورٹ طلب کر لی۔ acb
  • کھیل

اے سی بی نے جموں و کشمیرسپورٹس کوٹہ میں مبینہ بے ضابطگیوں پرسپورٹس کونسل سے رپورٹ طلب کر لی۔

اگست 17, 2026
دفاعی بولنگ کے دوران بیٹرزکوآؤٹ کرنے کی عاقب نبی کی صلاحیت ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے: پٹھان aa
  • کھیل

دفاعی بولنگ کے دوران بیٹرزکوآؤٹ کرنے کی عاقب نبی کی صلاحیت ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے: پٹھان

اگست 4, 2026
کھیلوں کے وزیر مانڈویا نے اعزازی تقریب کے دوران کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ دستے کی ستائش کی۔ hhh
  • کھیل

کھیلوں کے وزیر مانڈویا نے اعزازی تقریب کے دوران کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ دستے کی ستائش کی۔

اگست 3, 2026
جے کے سی اے نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے عاقب نبی کی تاریخی طورپرہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کو سراہا۔ aqab
  • Breaking News
  • کھیل

جے کے سی اے نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے عاقب نبی کی تاریخی طورپرہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کو سراہا۔

اگست 3, 2026
وزیراعظم مودی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے 39 تمغے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ modi 2
  • کھیل

وزیراعظم مودی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے 39 تمغے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

اگست 3, 2026

You may have missed

rain
  • Breaking News

17 ستمبر تک جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

City Express ستمبر 14, 2026
fi
  • Breaking News

کلگام: فارم پر ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہونے سے خاندان کو لاکھوں کا نقصان؛ الزام ہے کہ شرپسندوں نے پانی کی فراہمی روک دی تھی۔

City Express ستمبر 14, 2026
jjj
  • Breaking News

18ویں برکس سربراہی اجلاس کے اختتام پر عالمی رہنما نئی دہلی سے روانہ ہو گئے۔

City Express ستمبر 14, 2026
eee
  • عالمی خبریں

سویڈن کے انتخابات کا نتیجہ تقریباً برابر؛ ابتدائی نتائج میں اپوزیشن کو ایک نشست کی برتری حاصل

City Express ستمبر 14, 2026

حالیہ پوسٹیں

  • 17 ستمبر تک جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات ستمبر 14, 2026
  • کلگام: فارم پر ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہونے سے خاندان کو لاکھوں کا نقصان؛ الزام ہے کہ شرپسندوں نے پانی کی فراہمی روک دی تھی۔ ستمبر 14, 2026
  • 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے اختتام پر عالمی رہنما نئی دہلی سے روانہ ہو گئے۔ ستمبر 14, 2026
  • سویڈن کے انتخابات کا نتیجہ تقریباً برابر؛ ابتدائی نتائج میں اپوزیشن کو ایک نشست کی برتری حاصل ستمبر 14, 2026
  • دنیش شرما 15 ستمبر کو جزائر انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنرکا حلف اٹھائیں گے۔ ستمبر 14, 2026

Urdu News Paper From Kashmir . 

  • 17 ستمبر تک جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
  • کلگام: فارم پر ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہونے سے خاندان کو لاکھوں کا نقصان؛ الزام ہے کہ شرپسندوں نے پانی کی فراہمی روک دی تھی۔
  • 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے اختتام پر عالمی رہنما نئی دہلی سے روانہ ہو گئے۔
  • سویڈن کے انتخابات کا نتیجہ تقریباً برابر؛ ابتدائی نتائج میں اپوزیشن کو ایک نشست کی برتری حاصل
  • دنیش شرما 15 ستمبر کو جزائر انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنرکا حلف اٹھائیں گے۔

Latest News with Thumb

  • arrrr
    سوپور پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا؛ نشہ آورمادہ برآمد
  • univ
    کشمیر یونیورسٹی نے تقریبات کے لیے اخراجات کے قواعد سخت کر دیے
  • arrest
    اننت ناگ میں پولیس اہلکارکوگاڑی سے ٹکرمارنے پرجموں و کشمیر پولیس کا اہلکارگرفتار
  • ww
    جموں و کشمیرمیں اگلے 10 دنوں تک موسم خشک اورمستحکم رہنے کی توقع ہے۔
  • mbbs
    دہشت گردی کے متاثرین کے لواحقین کے لیے سینٹرل پول کے تحت ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص؛ جے کے بوپی نے درخواستیں طلب کر لیں۔
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • اردو
  • Epaper
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
computersultancy.in © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.