115

جموں و کشمیر پولیس نے یومِ آزادی کے موقع پر بہادری، شاندار خدمات کے لیے 50 تمغے حاصل کیے

سٹی ایکسپریس نیوز

جموں، 14 اگست،2024: جموں و کشمیر پولیس نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر بہادری اور شاندار خدمات کے لیے 50 تمغے حاصل کیے ہیں۔
بدھ کو مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ ایوارڈ یافتہ افراد کی مکمل فہرست کے مطابق، جے اینڈ کے پولیس کے کل 50 اہلکار ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی تمغہ برائے امتیازی خدمات کے لیے دو افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتیاز حسین میر (ایس ایس پی) اور جوگندر سنگھ (ایس ایس پی) کو صدارتی تمغہ برائے امتیازی خدمات سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے 31 اہلکاروں کو بہادری کے تمغے اور 17 کو شاندار خدمات پر تمغے سے نوازا جائے گا۔ (ایجنسیاں)

file:///C:/Users/city5/Downloads/President_Medal_14082024.pdf

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں