Skip to content
October 5, 2026
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
Online Newspaper

Online Newspaper

Primary Menu
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • Languages
  • Epaper
Watch
  • Home
  • ریاستی خبریں
  • جموں و کشمیرمیں5 سالوںمیں امن، ترقی اور عوامی بھروسہ حاصل کیا
  • ریاستی خبریں

جموں و کشمیرمیں5 سالوںمیں امن، ترقی اور عوامی بھروسہ حاصل کیا

administrator July 16, 2025
lg

دہشت گردی میں کمی، معیشت دوگنی
ایمانداری سے امن، ترقی کیلئے کام کرنے پر مطمئن ہوں:لیفٹیننٹ گورنر
نیوزایجنسی

سرینگر//۶۱، جولائی: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے عہدے پر پانچ سال مکمل کر لیے ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال ریاست کے لیے تبدیلی کے سال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے لے کر حالیہ دہشت گرد حملوں تک، ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو ترقی، امن اور بھروسے کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے بتایا کہ جب وہ جموں و کشمیر آئے تو جموں سے سرینگر پہنچنے میں آٹھ گھنٹے لگتے تھے، اب یہی سفر ساڑھے چار گھنٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ 1.5 لاکھ کروڑ روپے کے ہائی وے اور سرنگوں کے منصوبے اس وقت زیر تعمیر ہیں، جس سے آمدورفت میں آسانی اور معیشت کو رفتار ملی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں ریاست کی معیشت دوگنی ہوئی ہے۔ جے کے بینک، جو پہلے خسارے میں تھا، اب منافع میں آ چکا ہے۔ ریاست میں انفرااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی ترقی ہوئی ہے۔ آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، نِفٹ اور سات سے زائد میڈیکل کالجز قائم ہوئے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ سال جموں و کشمیر میں 2.38کروڑ سیاح آئے، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے اور معیشت کو فروغ ملا۔ ساتھ ہی، نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے 10 سے 12 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری زمینی سطح پر آ چکی ہے اور 30ہزار کروڑ کے مزید منصوبے مختلف مراحل میں ہیں۔زرعی شعبے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جامع منصوبہ 2022 میں بنایا گیا، جس کا مقصد زراعت اور اس
سے وابستہ شعبوں کی آمدنی میں دوگنا اضافہ کرنا ہے۔ آن لائن گورننس کو فروغ دیا گیا ہے اور 1140 سے زائد خدمات عوام کو ڈیجیٹل طریقے سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ زمینوں کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو چکا ہے۔امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں نہ کرفیو ہوتا ہے، نہ ہڑتال، اور نہ ہی پتھراو ¿۔ دہشت گرد تنظیموں کے کئی بڑے کمانڈر مارے گئے ہیں، اور مقامی نوجوانوں کی شدت پسند گروہوں میں شمولیت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ “پہلے ہر سال 100 سے زائد نوجوان شامل ہوتے تھے، اس سال صرف ایک ہوا ہے۔”دہشت گردی کے متاثرین کے لیے جاری اسکیموں پر بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان متاثرین کو سرکاری نوکریاں، مالی امداد، اور روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔ “کل 40 متاثرین کو سرکاری ملازمت دی جا رہی ہے اور دیگر شکایات پر بھی تیزی سے کارروائی ہو رہی ہے۔ آپریشن سندور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگر پاکستان کی طرف سے کوئی حملہ ہوتا ہے تو اسے جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔ “ہماری فورسز پوری طرح الرٹ ہیں اور ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔”نئے کشمیر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ریاست میں تعلیم کا کلینڈر چلتا ہے، پاکستان کا نہیں۔ “35 سال بعد محرم کے جلوس نکلے، امرناتھ یاترا کامیابی سے جاری ہے، اور ہر مذہب کے لوگ مل کر تہوار منا رہے ہیں۔ ریاستی درجہ کی بحالی پر منوج سنہا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کہا گیا تھا کہ پہلے حد بندی، پھر اسمبلی الیکشن، اور پھر ریاستی درجہ دیا جائے گا۔ یہ ایک وعدہ ہے، جو مناسب وقت پر ضرور پورا کیا جائے گا۔”چیف منسٹر کے اختیارات کے حوالے سے سوال پر گورنر نے کہا کہ سبھی اختیارات آئینی طور پر طے شدہ ہیں اور وہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ منتخب نمائندوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ان افراد کے بارے میں، جنہیں دہشت گردی سے تعلق کی بنیاد پر نوکری سے برخاست کیا گیا، گورنر نے کہا کہ یہ کارروائیاں آئین کے آرٹیکل 311 کے تحت کی گئی ہیں۔ “یہ مذہب کی بنیاد پر نہیں، بلکہ شواہد کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے ہیں۔”آخر میں، پانچ سال مکمل ہونے پر انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے ایمانداری سے جموں و کشمیر کو امن، ترقی اور ایک مضبوط مستقبل کی طرف لے جانے کی پوری کوشش کی۔ “آج ریاست میں بھارتی حکومت کی مکمل رٹ قائم ہے، اور جموں و کشمیر مکمل طور پر بھارت کے ساتھ جڑا ہوا ہے

About the Author

administrator

Administrator

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: جموں وکشمیرمیں مرکزی ریزرو پولیس فورس کی اضافی تعیناتی
Next: مانسون اجلاس 2025:لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی اورراجیہ سبھامیں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے بنام وزیراعظم نریندر مودی

Related News

  • ریاستی خبریں

’حلقہ جاتی ترقیاتی فنڈ‘CDF اسکیم کے تحت دستیاب سالانہ 4کروڑ روپے کاتصرف ، ترقیاتی اورعوامی فلاح وبہبودکے کام

City Express October 4, 2026
  • ریاستی خبریں

سی آر پی ایف کا جوان زینا کوٹ ہیڈ کوارٹرمیں مردہ پایا گیا۔

City Express October 4, 2026
  • ریاستی خبریں

کولگام میں گاڑی کے اندردم گھٹنے سے آدمی کی لاش ملی، تحقیقات جاری

City Express October 4, 2026

CAL

October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« Jan    

Epaper

1

Sports

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست sports1
  • کھیل

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست

October 4, 2026
پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے s2
  • کھیل

پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

October 4, 2026
406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘ s3
  • کھیل

406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘

October 4, 2026
’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟ s4
  • کھیل

’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟

October 4, 2026
آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی bb
  • کھیل

آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی

January 22, 2026
بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا pcb
  • کھیل

بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا

January 20, 2026

You may have missed

social media
  • Breaking News

سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے

City Express October 4, 2026
sports1
  • کھیل

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست

City Express October 4, 2026
s2
  • کھیل

پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

City Express October 4, 2026
s3
  • کھیل

406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘

City Express October 4, 2026

Recent Posts

  • سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے October 4, 2026
  • انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست October 4, 2026
  • پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے October 4, 2026
  • 406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘ October 4, 2026
  • ’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟ October 4, 2026

Urdu News Paper From Kashmir . 

  • سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے
  • انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست
  • پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
  • 406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘
  • ’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
computersultancy.in © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.