سٹی ایکسپریس نیوز
جموں، 13 مارچ،2026: ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ علاقے میں بستی گاؤں کے قریب ایک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اور اس کی بیوی کی موت ہو گئی، جب کہ اس کے دو بچے زخمی ہو گئے۔
عہدیداروں نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بستی گاؤں کے قریب ایک آلٹو کار نے کنٹرول کھو دیا اور دریا میں جا گری۔ واقعے میں جے کے پی کے ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار علی اور ان کی اہلیہ جاں بحق جب کہ ان کے دو بچے بھی زخمی ہوئے۔
واقعہ کے وقت ہیڈ کانسٹیبل ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔ بچوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ (ایجنسیاں)
