سٹی ایکسپریس نیوز
نئی دہلی، 26 اگست،2026: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ دن ہر طرف باہمی اتحاد اور خوشی کو فروغ دے گا۔
میلاد النبی پیغمبرِ اسلام حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ولادتِ با سعادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
مودی نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، "عید مبارک! میلاد النبی کے موقع پر مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ موقع ہمارے ارد گرد باہمی اتحاد اور خوشی کو فروغ دے گا۔ خدا کرے کہ ہمدردی اور معاشرے کی خدمت کا جذبہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے۔” (ایجنسیاں)
