سٹی ایکسپریس نیوز
جموں، 20 اکتوبر،2025: انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف متحدہ محاذ کو یقینی بنانے کے مقصد سے وسیع تر اتحادی حکمت عملی کے تحت اپنے اتحادی پارٹنرجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے لیے نگروٹا اسمبلی حلقہ چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے چیف ترجمان رویندر شرما کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں، نیوز ایجنسی کے مطابق پارٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ قیادت کے اندر تفصیلی غور و خوض اور جے کے پی سی سی کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔
شرما نے کہا کہ 2024 میں ہوئے پچھلے اسمبلی انتخابات میں جب کانگریس اور این سی دونوں نے دوستانہ بنیادوں پر مقابلہ کیا تو نیشنل کانفرنس نے نگروٹا حلقہ میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔
شرما نے کہا، "مجموعی اتحاد کے پیرامیٹرز، زمینی حقائق، اور بی جے پی کو شکست دینے کے بڑے ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے، انڈین نیشنل کانگریس کی مرکزی قیادت نے نگروٹا سیٹ اپنی اتحادی نیشنل کانفرنس کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،” شرما نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام جموں و کشمیر میں سیکولراورجمہوری قوتوں کے درمیان اتحاد کو برقراررکھنے کے لیے اتحاد کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ (کے این سی)
