1995 بیچ کے سینئر آئی آئی ایس آفیسر راج کمارکو
بطور ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن بیوروکے ترقی
اگلے احکامات تک موجودہ حیثیت اور مقام پر کام جاری
نیوزایجنسی
سری نگر:۳ ،اکتوبر: مرکزی وزارت داخلہ کے ترجمان اور سینئر آئی آئی ایس (IIS) افسر راج کمار کو پریس انفارمیشن بیورو (PIB) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق1995 بیچ کے(IIS) افسر، راج کمار فی الحال وزارتِ داخلہ کے تحت پریس انفارمیشن بیورو (PIB) (باقی ۵پر)
میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ADG) کے طور پر تعینات ہیں۔سینئر انڈین انفارمیشن سروس (IIS) افسر راج کمار کو پریس انفارمیشن بیورو (PIB) میں ڈائریکٹر جنرل (DG)کے عہدے (سلیکشن گریڈ) پر ترقی دی گئی ہے۔اس سلسلے میں مرکزی وزارت اطلاعات ونشریات نے یکم اکتوبر2026کوایک گورنمنٹ آرڈ رنمبر 86/2026-IISجاری کیاہے ۔نئی دہلی میں سرکاری ذرائع نے کہاہے کہ وہ اگلے احکامات تک اپنی موجودہ حیثیت اور مقام پر کام جاری رکھیں گے۔
