سٹی ایکسپریس نیوز
ریاسی، 14 ستمبر،2026: گزشتہ رات گئے ضلع ریاسی کے تھکراکوٹ بلاک کے پاناسہ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک 18 سالہ لڑکی گولی لگنے سے پراسرار حالات میں ہلاک ہوگئی۔
حکام نے خبر رساں ادارہ کو بتایا کہ متوفیہ کی شناخت پرینکا دیوی دختر کپورسنگھ، ساکن پاناسہ، تھکراکوٹ کے طور پرکی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے گھرپرخود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ اس واقعے کی اصل وجوہات اور حالات کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ (ایجنسیاں)
