سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 05 اگست 2025: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان منگل کو سری نگر ضلع کے نورباغ کالونی علاقے میں مردہ پایا گیا۔
خبر رساں ایجنسی تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ وسیم احمد ساکنہ تمپورہ ہندواڑہ کے نام سے شناخت شدہ نوجوان آج صبح نورباغ کے علاقے بسم اللہ کالونی میں اپنے کرائے کی رہائش گاہ پر بے ہوش پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ (ایجنسیاں)
