Skip to content
اگست 19, 2026
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
Online Newspaper

Online Newspaper

Primary Menu
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • اردو
  • Epaper
Watch
  • Home
  • قومی خبریں
  • مانسون اجلاس 2025:لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی اورراجیہ سبھامیں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے بنام وزیراعظم نریندر مودی
  • قومی خبریں

مانسون اجلاس 2025:لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی اورراجیہ سبھامیں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے بنام وزیراعظم نریندر مودی

administrator جولائی 16, 2025
rajiv and modi2

جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ
6پیراگرافس پر محیط تفصیلی خط ارسال،جموں وکشمیرکومکمل ریاست کا درجہ دینے سے متعلق کئے گئے وعدوں کی وزیراعظم یاددہانی ،کہاجموں و کشمیر کا معاملہ آزاد ہندوستان میں نظیر
نیوز ڈیسک

سرینگر: ۶۱،جولائی :ان امکانات کے بیچ کہ پارلیمان کے آئندہ اجلاس کے دوران مرکزی حکومت جموں وکشمیرکو ریاستی درجہ بحال کرنے سے متعلق بل ایوان میں پیش کرسکتی ہے ،لوک سبھا میں حزب اختلا ف کے لیڈر راہول گاندھی اور راجیہ سبھامیں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے وزیراعظم نریندر مودی سے جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کیلئے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں قانون سازی کرنے کی اپیل کی ہے۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ ایسے میں کانگریس کی جانب سے حکومت کو مختلف ایشوز پر گھیرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اسی منصوبہ کے تحت کانگریس نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں قانون سازی کرے۔ اس ضمن میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور راجیہ سبھامیں اپوزیشن کے لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے
وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے۔16 جولائی 2025کو ارسال کردہ 6پیرا گرافس پر محیط اس خط میں دونوں لیڈران نے وزیراعظم مودی نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمان کے آئندہ مانسون اجلاس میں جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کرنے کے لئے قانون سازی عمل میں لائی جائے۔خط میں لکھا گیا کہ، پچھلے5 سالوں سے جموں و کشمیر کے عوام نے مسلسل مکمل ریاست کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ مطالبہ ان کے آئینی اور جمہوری حقوق میں جائز بھی ہے اور مضبوطی سے بھی۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی کے خط میں لکھا گیا ہے کہ، یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ ماضی میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ریاست کا درجہ دیا گیا ہے، جموں و کشمیر کا معاملہ آزاد ہندوستان میں نظیر ہے،کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی مکمل ریاست کی تقسیم کے بعد اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا ہے۔ راہول گاندھی اور ملکارجن کھرگے نےخط میں وزیراعظم مودی کو جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیے جانے سے متعلق ا±ن کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے لکھا ہے کہ، آپ نے کئی مواقع پر ذاتی طور پر ریاست کی بحالی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 19 مئی2024 کو بھونیشور میں اپنے انٹرویو میں، آپ (وزیراعظم مودی) نے کہا، جموں وکشمیرکیلئے ریاست کی بحالی ایک پختہ وعدہ ہے جو ہم نے کیا ہے اور ہم اس پر قائم ہیں۔ ایک بار پھر، 19 ستمبر2024 کو سری نگر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، آپ (وزیراعظم مودی) نے اس بات کی تصدیق کی، ہم (مرکزی حکومت) نے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ ہم خطے(جموں وکشمیر) کی ریاستی حیثیت کو بحال کریں گے۔خط میں مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں بھی ریاستی درجہ بحال کرنے کی یقین دہانی کو یاد دلایا گیا ہے، اس میں لکھا گیا ہے، مزید برآں، مرکزی حکومت نے آرٹیکل370 کے معاملے میں عزت مآب سپریم کورٹ آف انڈیا کے سامنے اسی طرح کی یقین دہانیاں کرائی ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ ریاست کا درجہ جلد سے جلد اور جلد از جلد بحال کیا جائے گا۔ راہول گاندھی اور ملکارجن کھرگے کی جانب سے وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے، ہم حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں ایک قانون سازی کرے تاکہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے۔خط میں لداخ سے متعلق اپیل کی گئی ہے کہ، حکومت لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کو آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت شامل کرنے کے لیے قانون سازی کرے۔ یہ لداخ کے لوگوں کے حقوق، زمین اور شناخت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی ثقافتی، ترقیاتی اور سیاسی امنگوں کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔

About the Author

administrator

Administrator

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: جموں و کشمیرمیں5 سالوںمیں امن، ترقی اور عوامی بھروسہ حاصل کیا
Next: شدید بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا ایک دن کے لیے روک دی گئی۔

Related News

hhh
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ملزمان کی شناخت آن لائن ظاہر کرنے سے پولیس کو روکنے سے متعلق عوامی مفاد کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

City Express اگست 18, 2026
ccv
  • قومی خبریں

رام مندر میں نذرانے کی چوری کے معاملے پر ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں چمپت رائے اور انل مشرا کو راحت

City Express اگست 18, 2026
jjj
  • قومی خبریں

خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد ابتدائی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔

City Express اگست 18, 2026

Latest News Scrolling Widget

  • ہماچل حکومت بیوروکریسی کے اخراجات کم کرنے کے لیے آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس افسران کی تعداد میں کمی پرغورکر رہی ہے۔
    اگست 18, 2026
  • سری نگر کے پریم پورہ میں ٹرک سے سکوٹی ٹکرانے کے بعد ایک شخص ہلاک
    اگست 18, 2026
  • ’کل کا احتجاج محض ایک ٹریلرتھا‘: شام لال شرما کی این سی حکومت کے خلاف مزید سخت تحریک کی تنبیہ
    اگست 18, 2026
  • پی ایچ ای ٹھیکیداروں نے زیر التواء جے جے ایم ادائیگیوں پر پورے کشمیر میں احتجاج میں شدت پیدا کر دی۔
    اگست 18, 2026
  • سجاد لون نے یومِ آزادی کے بائیکاٹ کو "سراسر بے معنی بات” قرار دیا۔
    اگست 18, 2026

Epaper

1

CAL

اگست 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
« جولائی    

Sports

اے سی بی نے جموں و کشمیرسپورٹس کوٹہ میں مبینہ بے ضابطگیوں پرسپورٹس کونسل سے رپورٹ طلب کر لی۔ acb
  • کھیل

اے سی بی نے جموں و کشمیرسپورٹس کوٹہ میں مبینہ بے ضابطگیوں پرسپورٹس کونسل سے رپورٹ طلب کر لی۔

اگست 17, 2026
دفاعی بولنگ کے دوران بیٹرزکوآؤٹ کرنے کی عاقب نبی کی صلاحیت ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے: پٹھان aa
  • کھیل

دفاعی بولنگ کے دوران بیٹرزکوآؤٹ کرنے کی عاقب نبی کی صلاحیت ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے: پٹھان

اگست 4, 2026
کھیلوں کے وزیر مانڈویا نے اعزازی تقریب کے دوران کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ دستے کی ستائش کی۔ hhh
  • کھیل

کھیلوں کے وزیر مانڈویا نے اعزازی تقریب کے دوران کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ دستے کی ستائش کی۔

اگست 3, 2026
جے کے سی اے نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے عاقب نبی کی تاریخی طورپرہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کو سراہا۔ aqab
  • Breaking News
  • کھیل

جے کے سی اے نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے عاقب نبی کی تاریخی طورپرہندوستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کو سراہا۔

اگست 3, 2026
وزیراعظم مودی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے 39 تمغے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ modi 2
  • کھیل

وزیراعظم مودی نے گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے 39 تمغے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

اگست 3, 2026
عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیم میں طلب کر لیا گیا؛ ٹیسٹ اسکواڈ میں جسپریت بمراہ کی جگہ لیں گے۔ aqib
  • کھیل

عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیم میں طلب کر لیا گیا؛ ٹیسٹ اسکواڈ میں جسپریت بمراہ کی جگہ لیں گے۔

اگست 3, 2026

You may have missed

dead
  • ریاستی خبریں

سوپورمیں آلٹو کی ٹکر سے 70 سالہ خاتون ہلاک

City Express اگست 19, 2026
ddddd
  • ریاستی خبریں

جموں و کشمیر کے ریاسی میں گاڑی کھائی میں جا گری؛ تین افراد ہلاک

City Express اگست 19, 2026
hhh
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ملزمان کی شناخت آن لائن ظاہر کرنے سے پولیس کو روکنے سے متعلق عوامی مفاد کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

City Express اگست 18, 2026
ccv
  • قومی خبریں

رام مندر میں نذرانے کی چوری کے معاملے پر ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں چمپت رائے اور انل مشرا کو راحت

City Express اگست 18, 2026

حالیہ پوسٹیں

  • سوپورمیں آلٹو کی ٹکر سے 70 سالہ خاتون ہلاک اگست 19, 2026
  • جموں و کشمیر کے ریاسی میں گاڑی کھائی میں جا گری؛ تین افراد ہلاک اگست 19, 2026
  • سپریم کورٹ نے ملزمان کی شناخت آن لائن ظاہر کرنے سے پولیس کو روکنے سے متعلق عوامی مفاد کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ اگست 18, 2026
  • رام مندر میں نذرانے کی چوری کے معاملے پر ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں چمپت رائے اور انل مشرا کو راحت اگست 18, 2026
  • خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد ابتدائی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ اگست 18, 2026

Urdu News Paper From Kashmir . 

  • سوپورمیں آلٹو کی ٹکر سے 70 سالہ خاتون ہلاک
  • جموں و کشمیر کے ریاسی میں گاڑی کھائی میں جا گری؛ تین افراد ہلاک
  • سپریم کورٹ نے ملزمان کی شناخت آن لائن ظاہر کرنے سے پولیس کو روکنے سے متعلق عوامی مفاد کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔
  • رام مندر میں نذرانے کی چوری کے معاملے پر ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں چمپت رائے اور انل مشرا کو راحت
  • خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے بعد ابتدائی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔

Latest News with Thumb

  • him
    ہماچل حکومت بیوروکریسی کے اخراجات کم کرنے کے لیے آئی اے ایس، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس افسران کی تعداد میں کمی پرغورکر رہی ہے۔
  • died
    سری نگر کے پریم پورہ میں ٹرک سے سکوٹی ٹکرانے کے بعد ایک شخص ہلاک
  • ff
    ’کل کا احتجاج محض ایک ٹریلرتھا‘: شام لال شرما کی این سی حکومت کے خلاف مزید سخت تحریک کی تنبیہ
  • pro
    پی ایچ ای ٹھیکیداروں نے زیر التواء جے جے ایم ادائیگیوں پر پورے کشمیر میں احتجاج میں شدت پیدا کر دی۔
  • saj
    سجاد لون نے یومِ آزادی کے بائیکاٹ کو "سراسر بے معنی بات” قرار دیا۔
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • اردو
  • Epaper
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
computersultancy.in © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.