سٹی ایکسپریس نیوز
پونے/بارامتی، 28 جنوری،2026: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور جہاز میں سوار چار دیگر افراد کی موت ہو گئی جب ان کا طیارہ پونے ضلع کے بارامتی میں گر کر تباہ ہو گیا، ایوی ایشن حکام نے بدھ کو بتایا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے مطابق، نائب وزیراعلیٰ دو اہلکاروں (ایک پی ایس او اور ایک اٹینڈنٹ) اورعملے کے دو ارکان (پائلٹ ان کمانڈ اور فرسٹ آفیسر) کے ساتھ سفر کر رہے تھے جب طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران نیچے گر گیا۔
ڈی جی سی اے کی ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ جہاز میں سوار پانچ افراد میں سے کوئی بھی حادثے میں زندہ نہیں بچا۔
صبح کے وقت واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد بارامتی ہوائی اڈے کے حادثے کی جگہ پر فوری طور پر بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔ (ایجنسیاں)
