Skip to content
October 5, 2026
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
Online Newspaper

Online Newspaper

Primary Menu
  • Home
  • صفحہ اول
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • قومی خبریں
  • کھیل
  • Languages
  • Epaper
Watch
  • Home
  • ریاستی خبریں
  • وزیر اعلیٰ نے کیاAIIMSجموں کادورہ، پیش رفت کی ستائش
  • ریاستی خبریں

وزیر اعلیٰ نے کیاAIIMSجموں کادورہ، پیش رفت کی ستائش

administrator July 17, 2025
aiims jammu omar abdullah

کم وقت میں اِدارے کی شاندار ترقی پر اطمینان کا اِظہار، معیاری صحت سہولیات قابل سراہنا
ادارہ منظم منصوبہ بندی اور مو¿ثر عمل آوری کا نتیجہ :عمرعبداللہ ،مکمل حکومتی تعاون اور اس کے ترقی و توسیعی ویژن کی یقین دہانی
انفو

جموں/۷۱،جولائی:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو اے آئی آئی ایم ایس جموں کا دورہ کر کے اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کم وقت میں اِدارے کی شاندار ترقی پر اطمینان کا اِظہار کیا۔وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سی اِی او ایمز جموںپروفیسر ڈاکٹر شکتی کمار گپتا نے وزیر اعلیٰ کا والہانہ اِستقبال کیا۔تقریب میں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ راجیش شرما، ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے اور ڈین ریسرچ و سربراہ ہسپتال مینجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر سنیل کنٹ اورایس ایم، وی ایس ایم بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے اے آئی آئی ایم ایس اِنتظامیہ، طلبا¿ اور طبی عملے کے ایک بڑے اِجتماع
سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کو جدیدترین صحت نگہداشت اور تعلیمی سہولیت میں ڈھالنے پر اُن کی کوششوں کی ستائش کی۔وزیراعلیٰ نے کہا،”ایمز کا کامیاب قیام اور فعالیت، عزم اور ویژن کی طاقت کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم کے خواب نے یہاں حقیقی شکل اِختیار کر لی ہے۔“ اُنہوں نے مزید کہا،” عالمی معیار کی کوششیں اور محنت ایک ساتھ آ کر اس غیر معمولی ادارے کے قیام کا باعث بنی ہیں۔“اُنہوں نے اِدارے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا،”یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایمز پہلے ہی ملک بھر کے مریضوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے اور دہلی۔امرتسر۔کٹرہ ایکسپریس وے کی تکمیل سے مریضوں کی رسائی میں مزید آسانی آئے گی۔“ا‘نہوں نے ا±مید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کے دیگر صحت اِدارے بھی اس مثالی ماڈل کو اَپنائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے ادارے کو مکمل حکومتی تعاون اور اس کے ترقی و توسیعی ویژن کی یقین دہانی کی۔ اُنہوں نے ایمز اِنتظامیہ کی بلند حوصلہ عزائم کی ستائش کی اور اُمید ظاہر کی کہ ایمز کشمیر جلد مکمل ہو کر فعال ہو جائے گا۔اُنہوں نے ایمز جموں کی جانب سے تیار کردہ ”ڈیزاسٹر مینجمنٹ مینوئل“ کو جاری کرتے ہوئے تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا،”ہم دلی طور پر دعا گو ہیں کہ ایسی کوئی صورتحال پیش نہ آئے جس میں اس مینوئل کی ضرورت پڑے لیکن تیاری کے نقطہ نظر سے بہتر ہے کہ یہ موجود ہو اور اِستعمال نہ ہو، بہ نسبت اس کے کہ ضرورت ہو اور دستیاب نہ ہو۔ایمز جیسے اِداروں کے یہ دور اندیش اقدامات قابل تحسین ہیں۔“وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے حال ہی میں ایک سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر پر حملے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے زور دیا،”ڈاکٹروں کو کبھی بھی تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہیے۔ وہ خود کو بے لوث طور پر وقف کرتے ہیں، اکثر اپنی ڈیوٹی سے کہیں بڑھ کر۔ اُن کی نیت اور کوششیں مخلص ہوتی ہیں اور انہیں ان نتائج کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے جو ان کے اختیار سے باہر ہوں۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے،میں نے مقدمہ درج کرنے اور انصاف دلانے کی ہدایت دی ہے۔ ہمارے ڈاکٹروں کو بلا خوف و خطر کام کرنا چاہیے۔“وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے بھی اِجتماع سے خطاب کیا اور ایمز جموں کو اس کے متاثر کن انفرااسٹرکچر، سرسبز و شاداب کیمپس اور طبی عمدگی کے مرکز کے طور پر اُبھرنے پر مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے ہسپتال کے مریض دوست رجسٹریشن عمل اور علاج کی معیاری سہولیات کو سراہا۔پروفیسر ڈاکٹر شکتی کمار گپتا نے ادارے کی ترقی کا جامع جائزہ پیش کیا اور ایمز جموں کے عالمی سطح کے طبی، تحقیقی اور تعلیمی مرکز بننے کے ویژن کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ مریضوں کی رائے کے مطابق 82 فیصد ڈسچارج شدہ مریض ”انتہائی مطمئن“ جبکہ 17 فیصد ”مطمئن“ تھے۔اُنہوں نے ہسپتال کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والے کئی اہم اعداد و شمار بھی خاکہ پیش کئے۔اِس سے قبل وزیر اعلیٰ نے کیمپس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جن میں تشخیصی لیبارٹریز، ٹیسٹنگ سہولیات، اِن پیشنٹ وارڈز اور جدید تعلیمی کلاس رومز شامل تھے تاکہ بنیادی ڈھانچے اور عملی تیاری کا جائزہ لیا جا سکے۔

About the Author

administrator

Administrator

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: علیحدگی پسندوں اور دہشت گردی کےخلاف کریک ڈاو ن
Next: مرکزی حکومت کی جموں سے کٹرا تک نئی78 کلومیٹرپر محیط ریلوے لائن کےلئے FLS کو منظوری

Related News

  • ریاستی خبریں

’حلقہ جاتی ترقیاتی فنڈ‘CDF اسکیم کے تحت دستیاب سالانہ 4کروڑ روپے کاتصرف ، ترقیاتی اورعوامی فلاح وبہبودکے کام

City Express October 4, 2026
  • ریاستی خبریں

سی آر پی ایف کا جوان زینا کوٹ ہیڈ کوارٹرمیں مردہ پایا گیا۔

City Express October 4, 2026
  • ریاستی خبریں

کولگام میں گاڑی کے اندردم گھٹنے سے آدمی کی لاش ملی، تحقیقات جاری

City Express October 4, 2026

CAL

October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« Jan    

Epaper

1

Sports

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست sports1
  • کھیل

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست

October 4, 2026
پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے s2
  • کھیل

پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

October 4, 2026
406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘ s3
  • کھیل

406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘

October 4, 2026
’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟ s4
  • کھیل

’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟

October 4, 2026
آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی bb
  • کھیل

آئی ایس پی ایل سیزن 3: سری نگر کے ویر نے فالکن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی جیت حاصل کی

January 22, 2026
بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا pcb
  • کھیل

بی سی بی نے ٹی 20 ڈبلیوسی میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی سے 21 جنوری کی ڈیڈ لائن ملنے سے انکارکردیا

January 20, 2026

You may have missed

social media
  • Breaking News

سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے

City Express October 4, 2026
sports1
  • کھیل

انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست

City Express October 4, 2026
s2
  • کھیل

پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

City Express October 4, 2026
s3
  • کھیل

406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘

City Express October 4, 2026

Recent Posts

  • سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے October 4, 2026
  • انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست October 4, 2026
  • پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے October 4, 2026
  • 406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘ October 4, 2026
  • ’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟ October 4, 2026

Urdu News Paper From Kashmir . 

  • سرکاری عہدیدار کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کے ذریعے
  • انڈیا ایشیئن گیمز 2026 میں ٹی 20 کرکٹ کا چیمپیئن: فائنل میں پاکستان کو 19 رنز سے شکست
  • پاکستان اور انڈیا ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
  • 406 رنز کا ہدف، پانچ سنچریوں کا ریکارڈ اور شبمن گل کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 223 رنز کی اننگز: ’یہ ون ڈے میچ ہے یا بیٹنگ پریکٹس‘
  • ’نو ہینڈ شیک،‘ ترانے کے دوران جھکے سر اور سیاہ پٹیاں: اسرائیل اور آئر لینڈ کے فٹبال میچ میں کیا ہوا؟
  • Home
  • Breaking News
  • Single
  • Pages
    • Search Page
    • 404 Page
computersultancy.in © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.