28

کشتواڑ حادثے میں 4 افراد ہلاک، 13 زخمی

سٹی ایکسپریس نیوز

کشتواڑ، 5 دسمبر،2024: ضلع کشتواڑ کے ڈانگ ڈور علاقے میں بدھ کی شام ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 13 دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ ایک کروزر گاڑی (6576-JK17) جو کہ زیر تعمیر پاور پروجیکٹ کمپنی کے ملازمین کو لے جا رہی تھی، حادثے کا شکار ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا، جو دچھن کے علاقے میں تریتھل نالہ کے قریب گہری کھائی میں جاگری۔
حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ دو زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
حکام نے بتایا کہ تیرہ دیگر زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور وہ ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے تین کی شناخت زبیر احمد، ارسلان اور بلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ایکس پر پوسٹ کیا: “ابھی ابھی ڈی سی کشتواڑ، راجیش کمار شاون سے بات کی، ڈنڈارو کے علاقے میں ایک کروزر کے ساتھ ایک بدقسمت حادثے کی خبر ملنے کے بعد۔ دو ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ مزید اپ ڈیٹس کا انتظار ہے۔ ادھر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ میرا دفتر مسلسل رابطے میں ہے۔ تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔”
دریں اثنا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ (ایجنسیاں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں