51

ہرل ہندواڑہ میں اپنی 2 بیٹیوں کی شادی سے عین قبل باپ کی موت ہوگئی

سٹی ایکسپریس نیوز

ہندواڑہ 26 جولائی،2024 : جمعہ کے روز ایک خاندان پر المناک واقعہ پیش آیا، جب 2 دلہنوں کے والد کا اپنی 2 بیٹیوں کی شادی عین قبل ہریل ماور میں انتقال ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ تحصیل قلم آباد کے علاقے ہریل ماور میں پیش آیا
متوفی کی شناخت نثار احمد میر ولد محمد مقبول میر (50) کے طور پر ہوئی ہے جو ہریل ماور کا رہنے والا تھا۔
اس کی 2 بیٹیوں کی شادی آنے والے ہفتہ/اتوار کو ہونی تھی۔ تاہم علی الصبح 4 بجے نثار احمد میر انتقال کر گئے۔
نثار احمد میر ایک کاروباری آدمی تھے اور ان کے پسماندگان میں 4 بیٹیاں ہیں۔ دونوں خاندانوں کے بزرگوں سے مشاورت کے بعد شادی کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
(اے پی آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں