1,204

جنوبی کشمیرمیں بڑی ملی ٹنٹ کارروائیاں انجام دینے کی منصوبہ بندی ناکام

کولگا م میں 4ملی ٹنٹ معاون گرفتار
3اے کے رائفل،کئی میگزین،300سے زیادہ گولیاں اور دستی بم بھی برآمد:حکام
یو این آئی،نیوزسروس

سری نگر:۹،جنوری : سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قیموہ علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا ۔فوج کی چنار کور نے بدھ کی رات ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ8جنوری 2025 کو ایک مصدقہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس نے کولگام قیموہ کے ٹھوکر پورہ محلے میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔پوسٹ کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک اے کے رائفل، 4اے کے رائفل میگزین، 120گولیاں،2ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا جنگی سامان شامل ہے ۔اس دوران حکام نے بتایاکہ کولگام پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ایک بیان میں بتایاگیاکہ پولیس اسٹیشن قائموہ کے میں درج ایف آئی آر زیر نمبر02/2025زیر سیکشن 13،18 اور 39 یو اے پی اے کے تحت درج کیس کی تحقیقات کے دوران، کولگام میں پولیس نے فوج (ایک آرآر،ایک پیرا اورسی آرپی ایس کی18ویں بٹالین کیساتھ مل کر کالعدم دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی/ٹی آر ایف کے ساتھ منسلک3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔۔ ان کی شناخت عبید خورشید کھانڈے ولد خورشید احمد کھانڈے، مقصود احمد بٹ ولد محمد رمضان بھٹ اور عمر بشیر ولد بشیر احمد ڈار ساکنان ٹھوکر پورہ قیموہ، کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔بیان کے مطابق سیکورٹی فورسزکی مشترکہ ٹیم نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا جس میں2 اے کے سیریز کی رائفلیں، 8 اے کے سیریز کے میگزین، 217 اے کے راو¿نڈز، 5 دستی بم اور 2 میگزین پاو¿چ شامل ہیں۔بیان میں مزید کہاگیاکہ گرفتار دہشت گرد ساتھی کالعدم دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی/ٹی آر ایف کے سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے اور ضلع کولگام میں بڑی دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں