1,483

ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے کیلئے آپ کا ہم پر بہت بڑا احسان

آپ کی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض
جموں و کشمیر حکومت ہمیشہ آپ کےلئے دستیاب رہے گی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
نیوزسروس

اکھنور:۴۱، جنوری:جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز ملک کی حفاظت کےلئے مسلح افواج کی تعریف کی اور انہیں ان کے مسائل کو کم کرنے میں اپنی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جموں کے قریب اکھنور سیکٹر میں ٹانڈہ آرٹلری بریگیڈ میں فوج کی طرف سے نویں مسلح افواج کے سابق فوجیوں کے دن کی تقریبات منانے کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ آپ نے اپنی پرواہ کئے بغیر اس قوم کے لیے سب کچھ دے دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ نے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ آپ کی ضروریات کا خیال رکھیں اور آپ کے مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے مسلح افواج کو ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی حکومت کی حمایت کا یقین دلایا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تقریب میں موجودسابق فوجیوں اوراُن کے لواحقین سے مخاطب ہوکر مزیدکہاکہ آپ نے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرکے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جموں و کشمیر حکومت ہمیشہ آپ کے لیے دستیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے، تو ہم اسے درست کریں گے اور آپ تک پہنچیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کو ریزرویشن اور کوئی مالی مدد درکار ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں