1,302

خطہ پیرپنچال کے آرپارشبانہ درجہ حرارت میں ٹھراﺅ مگر سردی کی شدت برقرار

19 جنوری تک کوئی خاص موسمی سرگرمی نہیں
15جنوری کی رات سے16جنوری کی صبح تک کہیں کہیں ہلکی برفباری کی پیش گوئی
نیوزسروس

سری نگر:۴۱، جنوری:کشمیر وادی اور جموں خطے میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے بیچ منگل کو خطہ پیرپنچال کے آرپاردن کو زیادہ تروقت آسمان پر بادل چھائے رہے اور سردہوائیں چلتی رہیں ۔اس دوران موسمیاتی مرکز سری نگرنے 15جنوری کی رات سے16جنوری کی صبح تک الگ تھلگ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ۔دوران شب درجہ حرارت میں تھوڑی بہتری کے باوجود سری نگرسمیت پوری کشمیر وادی اور چناب وادی کے کچھ علاقوںمیں سردی کی شدت برقرار رہی۔ موسمیاتی مرکز سری نگرنے پیر اور منگل کی درمیانی رات خطہ پیرپنچال کے آرپار ریکارڈکئے گئے درجہ حرارت کی جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ دوران شب پورا کشمیر خطہ سردی کی لپیٹ میں رہا۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے مطابق پیراور منگل کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2،قاضی گنڈمیں منفی5.6،پہلگام میں منفی7.8،کپواڑہ میں منفی4.7،کوکرناگ میں منفی3.4،گلمرگ میں منفی6.2،سونمرگ میں منفی7.8،بانڈی پورہ میں منفی3.6،بارہمولہ میں منفی3.0،بڈگام میں منفی4.4،پلوامہ میں منفی 5.0،اننت ناگ میں منفی5.2،کولگام میں منفی5.7،شوپیاں میں منفی6.7اورلارنومیں منفی8.2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ادھر جموں خطہ بھی سردی کی لپیٹ میں ہے ،کیونکہ وہاں بیشتر علاقوںمیں رات کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈکیاگیا۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے مطابق پیراور منگل کی درمیانی رات جموں ضلع میں درجہ حرارت6.4،بانہال میں 2.0،بٹوٹ میں 2.5،کٹرا میں 6.6،بھدرواہ میں منفی0.1،کشتواڑ میں 2.8،پاڈر میں منفی4.4،رام بن میں 7.7،پونچھ میں 4.3،راجوری میں2.7،سامبا میں2.5،کٹھوعہ میں7.0،ریاسی میں5.3اورادھم پورمیں 4.3 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔دریں اثناءموسمیاتی مرکز سری نگر نے 15جنوری کی رات سے16جنوری کی صبح تک الگ تھلگ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم کہاکہ19 جنوری تک جموں و کشمیر میں موسم کی کوئی خاص سرگرمی کی پیش گوئی نہیں کی۔موسمیاتی مرکز سری نگر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منگل کو موسم ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ15 سے 16 جنوری تک موسم ابر آلود رہے گا،16 جنوری کی صبح کے دوران جموں و کشمیر کے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے مزید کہاکہ 17سے19 جنوری تک موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ 20سے21 جنوری تک جموں و کشمیر کے الگ تھلگ مقامات پر ہلکی برفباری کے ساتھ ابر آلود موسمی حالات کا امکان ہے۔انہوں نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مزید مشورہ دیا کہ وہ انتظامیہ اور محکمہ ٹریفک کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں