26جنوری یوم جمہوریہ اور 29جنوری بیٹنگ ریٹریٹ تقریبات میں شرکت کریں
یو این آئی،نیوز ڈیسک
جموں:۹، جنوری :جموں وکشمیر حکومت نے تمام سرکاری ملازموں کو یوم جمہوریہ اور ’بیٹنگ ریٹریٹ‘ تقریبات میں اپنی ڈیوٹی کے ایک حصہ کے طور شرکت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ سال2025کی سب سے بڑی تقریب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے کمشنر سیکرٹری ایم راجو(آئی اے ایس )کی جانب سے 8جنوری 2025کو جاری کردہ2سرکیولروں زیر نمبرات 02-JK(GAD)آف2025 اور 03-JK(GAD)آف2025 میں کہا گیا کہ سال 2025کی یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیدیم جموں میں منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کریں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے ۔حکمنامے میں کہا گیاکہ جموں میں تعینات حکومت اور پبلک سیکٹر اداروں کے تمام افسران/ اہلکاروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے حصہ کے طور پر تقریب میں شرکت کریں۔حکمنامے میں تمام محکموں کے سربراہان اور پبلک سیکٹر اداروںکے چیف ایگزیکٹوز سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیں۔دریں اثنا حکومت کی طرف سے جاری دوسرے سرکیوکر میں کہا گیا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب29جنوری2025کو شام ساڑھے4بجے مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی۔
762