693

کشمیرمیں موسم بہار شروع

پھول کھلے ہیں گلشن گلشن
ہرطرف سبزہ زاروںکے نظارے،دلکش فضائیں
19مئی تک ممکنہ ہلکی بارش،25مئی تک موسم عمومی طور پرخشک
نیوزسروس

سری نگر :۶۱ ،مئی:حالیہ بارشوں کے بعد کھلتی د‘ھوپ رہنے سے کشمیر کے باغوں اور پارکوں میں دلکش پھول کھلے ہیں ،جو موسم بہار کی آمد کااعلان کررہے ہیں ۔پھول کھلے ہیں گلشن گلشن کے مصداق چہار سو دلفریب نظارے ہیں ،جو سبھی لوگوں کیلئے کشش اورراحت کا باعث بن گئے ہیں ،سیاح پھولوں کے ساتھ سلیفیاں بناتے نظرآتے ہیں اور ایک دوسرے کے فوٹوبھی کھینچتے ہیں ۔اس دوران کشمیرمیں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہونے کے بیچ دن کے وقت گرمی کی شدت میں بتدریج تیزی آرہی ہے ۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے بتایاکہ جمعرات کو کشمیرمیں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ۔موسمیاتی مرکز کے مطابق جمعرات کو سری نگرمیں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا جبکہ قاضی گنڈ، پہلگام ،کپوارہ ،کوکرناگ اور گلمرگ میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 30.0،25.4، 28.1، 28.4اور19.3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔اُدھر جموں شہرمیں جمعرات کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ کوعبور کرگیا اوروہاں جھلستی گرمی سے عوامی نقل وحمل پر اثر پڑا۔دریں اثناءموسمیاتی مرکز نے بتایاکہ 17مئی کو عام طور پر خشک موسم کے ساتھ الگ تھلگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی سرگرمی کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔مرکز نے کہاکہ 18اور19مئی کو مطلع ابرآلود رہنے کے بیچ گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے،اور پھر20سے25مئی تک کوئی خاص موسمی سرگرمی نہیں۔جموں ڈویڑن کے میدانی علاقوں میں گرم اور خشک حالات غالب رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں