69

بارہمولہ میں پولیس نے ضمانت یافتہ مجرموں کی نگرانی کے لیے جی پی ایس ٹریکر پازیب متعارف کروائے

سٹی ایکسپریس نیوز

بارہمولہ، 8 مئی،2024: جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس نے بدھ کو گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) ٹریکر لگا دیا ہے تاکہ ضمانت پر رہائی پانے والے منشیات فروش کی چوبیس گھنٹے نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔
پولیس نے کہا کہ جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس کو عدالت کے حکم کی تعمیل میں چسپاں کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بارہمولہ کے ایک این ڈی پی ایس کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے منشیات فروش پر آج جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب کی گئی تھی۔
ملزم کو ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور حال ہی میں عدالت سے ضمانت پر رہا ہوا ہے۔
پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “جی پی ایس پازیب کا استعمال منشیات فروش کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جائے گا کہ وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہ کرے۔”
بارہمولہ کشمیر کا دوسرا ضلع بن گیا ہے جس نے منشیات فروشوں پر جی پی ایس ٹریکر پازیب کا استعمال متعارف کرایا ہے۔ کپواڑہ حال ہی میں وادی کا پہلا ضلع بن گیا ہے جس نے منشیات کے ضمانتی ملزموں پر جی پی ایس پازیب لگائے ہیں۔ (ایجنسیاں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں